اسرائیل کی بدمعاشی کو روکنے کی ضرورت ہے:ملی یکجہتی کونسل
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ملی یکجہتی کونسل نے کہا اسرائیل کی بدمعاشی کو روکنے کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ ناکام ہے۔۔
سیکرٹری جنرل اور پوپ کی آواز جبکہ عالمی عدالت کا فیصلہ اسرائیل نہیں مانتا، ملت کو رسوائی سے بچنے کیلئے اکٹھا ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، سینیٹر علامہ ناصر عباس، علامہ احمد اقبال رضوی، حسیب امیری اور دیگر نے پریس کانفرنس میں کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا او آئی سی کے مطالبات کو بھی نہیں مانا گیا، اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا دو ریاستی حل کا موقف کمزور ہے۔