راولپنڈی:ٹریفک قوانین خلاف ورزیوں پر 2429چالان
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی خصوصی مہم کے دوران گزشتہ روز ٹریفک قوانین خلاف ورزیوں پر 2429چالان کیے گئے۔
سی ٹی او بینش فاطمہ نے بتایا 249گاڑیوں کو غلط پارکنگ کی خلاف ورزی پر ہٹایا گیا۔ 306چالان ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی، 18چالان ٹکٹ ون وے کی خلاف ورزی، 306چالان ٹکٹ لائن اور لین کی پابندی نہ کرنے، 1152چالان ٹکٹ بغیر ڈرائیونگ لائسنس، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 18، نوعمر ڈرائیورز کو 216، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے والوں کو 18، بغیر روٹ پرمٹ گاڑیاں چلانے والوں کو 54چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا گزشتہ روز بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو 504چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ سٹی ٹریفک پولیس نے 2039شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اور متعلقہ سہولیات فراہم کیں۔