ریونیو کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت

ریونیو کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے زیرالتوا ریونیو کیسز کو سنا گیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے سائلین کے ریونیو کیسز جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔

 انہوں نے مزید کہا شہر میں ریونیو کیسز خود مانیٹر کر رہا ہوں، شہریوں کے زیرالتوا کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جا رہا ہے، شہر میں ریونیو کا ریکارڈ جلد ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا۔ ای لینڈ ریکارڈ کے نظام سے کیسز جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں