کانسٹیبل ذیشان دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک سے چل بسے، نمازجنازہ میں آئی جی سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل ذیشان جاوید جاں بحق ہو گئے، نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر زمیں ادا کی گئی۔۔۔
کانسٹیبل ذیشان جاوید ڈپلومیٹک انکلیو میں ڈیوٹی دے رہے تھے انہیں اچانک ہارٹ اٹیک ہوا، فوری طور پر پولی کلینک لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی میت کو تدفین کیلئے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔ جس میں آئی جی اسلام آباد سمیت بڑی تعداد میں سینئر پولیس افسران نے شرکت کی، کانسٹیبل ذیشان جاوید ڈپلومیٹک انکلیو میں ڈیوٹی دے رہے تھے انہیں اچانک ہارٹ اٹیک ہوا، فوری طور پر پولی کلینک لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی میت کو تدفین کیلئے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔