38روز میں 827ان فٹ گاڑیاں تھانوں میں بند کیں، سی پی او
راولپنڈی (خبرنگار) پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کے دوران گزشتہ 38روز میں 827ان فٹ گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔
سی پی او نے کہا 6566پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 71لاکھ 44ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 578ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 27ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے جبکہ سینکڑوں ڈرائیوروں کو وارننگ جاری کی گئی۔