سپیکر سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات تعریفی تاثرات پر ایاز صادق کا شکریہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے مرتضیٰ وہاب کی بطور میئر کراچی کارکردگی کی تعریف کی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ان کیلئے سپیکر کی جانب سے تعریفی تاثرات پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے یقین دلایا کہ کراچی کی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔