وطن عزیز کے نظریہ کو بچانے کیلئے ہر آئینی راستہ اختیار کرینگے، آغا حسین مقدسی
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ آئینی و مذہبی حقوق کیلئے جدجہد کرتے رہیں گے۔۔۔
وطن عزیز کے نظریہ کو بچانے کیلئے ہر آئینی راستہ اختیار کریں گے، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ایکشن کمیٹی قائم کر دی، عزاداری اور میلاد النبیؐ پر کسی قوت کو ڈا کا نہیں ڈالنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت ابو طالب ؓ کے وصال کی مناسبت سے ایام الحزن کے مرکزی ماتمی احتجاجی جلوس کی قیادت کرتے ہوئے عزاداروں اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔