مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ ریس کورس پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری زاہد جبکہ خاتون کو ہراساں کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ظہیر احمد کو گرفتار کیا۔