سی ڈی اے کے 6 پلاٹ 12.45ارب میں نیلام
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے کے پلاٹوں کی نیلامی دوسرے روز بھی کامیابی سے جاری رہی، اب تک مجموعی طور پر 6 پلاٹ 12.45 ارب سے زائد میں فروخت کئے جاچکے ہیں، پلاٹس کی نیلامی آج اختتام پذیر ہو جائیگی۔
نیلامی کے دوسرے روز گارڈن ایونیو پر ہوٹل کیٹیگری کے پلاٹ نمبر 8کو 1.48ارب روپے میں نیلام کیا گیا۔ نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہے۔ بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔