اوپن یونیورسٹی، مختلف پروگراموں کے امتحانات 16 اکتوبر سے شروع ہونگے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2024 میں پیش کئے گئے۔۔۔
ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ، بی بی اے اور بی ایس (او ڈی ایل) پروگراموں کے فائنل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، یہ امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 16 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پر اپ لوڈ جبکہ ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہے۔