شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہئے، آئی جی اسلام آباد
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت امن و عامہ کی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا۔۔۔
جس میں ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا، ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ سمیت تمام سینئر پولیس افسران نے شرکت کی، اجلاس میں سکیورٹی اور امن و عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، افسران نے آئی جی کو بریفنگ بھی دی۔ آئی جی نے کہا شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہئے، امن وعامہ کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔