آبادی کی شرح 1.1 فیصد تک لانا ہوگی، ڈاکٹر مختار بھرتھ
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے وزارت قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ 2030 تک آبادی میں اضافہ کی شرح کو کم کرکے 1.1 فیصد تک لانا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تولیدی صحت بارے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت صحت عامہ کی سہولیات میں دیکھ بھال کے معیار کی بہتری کیلئے عملی اقدامات یقینی بنارہی ہے، تاہم 24کروڑ سے زائد آبادی کے حامل پاکستان کو تولیدی صحت کے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، ملکی آبادی میں اضافے کی بلند شرح 2.55 فیصد سالانہ صحت کی خدمات اور سماجی اقتصادی ترقی کو متاثر کرتی ہے۔