ڈینگی ،ہسپتالوں میں بستروں کی استعداد کو دوگنا کرنے کی ہدایت

ڈینگی ،ہسپتالوں میں بستروں کی  استعداد کو دوگنا کرنے کی ہدایت

راولپنڈی (دنیا رپورٹ) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے راولپنڈی کا دورہ کیا۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ ڈینگی پیک سیزن، سب سے اہم متاثرہ مریضوں کی مکمل نگہداشت ہے ۔ہسپتالوں میں بستروں کی استعداد کو 300 سے بڑھا کر 600 تک لے جانے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں اسلام آباد اور چکلالہ و کنٹونمنٹ بورڈز انتظامیہ کو بھی ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔ راولپنڈی میں اب تک 1358 کنفرم مریض رپورٹ ، 1169 کامیاب علاج معالجے کے بعد ڈسچارج کئے گئے ۔181 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں