راولپنڈی:ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیا
راولپنڈی (خبرنگار) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں کے دوران 2652 افراد کو چالان ٹکٹس جاری کرکے۔۔۔
لاکھوں روپے جرمانہ وصول کیا جبکہ ضلع راولپنڈی و ملحقہ تحصیلوں میں حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا 178غلط پارکنگ، 91ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی، 78یکطرفہ ٹریفک، 199لین اور لائن کی خلاف ورزی، 476بغیر لائسنس اور 33دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔