نئی ٹیکنالوجی سے مصنوعات کا اعلیٰ معیار حاصل کیا جاسکتا، ایاز صا دق
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی اور جدید آلات کے استعمال سے صنعتی شعبہ مصنوعات کے اعلیٰ معیار کو حاصل کر سکتا ہے۔
سماجی و اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے تجارتی برادری کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اناج ذخیرہ کرنے والے نئے سائلو کولڈ سٹوریج کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی ا سمبلی اسفن یار ایم بھنڈارا بھی موجود تھے۔