گورنر پنجاب کا دورہ نادرا ہیڈ کوارٹرز، چیئرمین سے ملاقات
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نادرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،انہوں نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں گورنر پنجاب نے نادرا کا محفوظ قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے لیے انٹرایکٹو ڈیٹا ایکوزیشن سسٹم کو قابل ستائش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کے فول پروف اور جامع کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی بدو لت آسانیاں پیدا ہو ئیں اور شناخت کی چوری کے خطرے کو ختم کرنے میں مدد ملی ہے ۔ قبل ازیں گورنر پنجاب سے چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور گورنر پنجاب کو ایچ ای سی کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔