وزیرمملکت آ ئی ٹی سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ڈیجیٹلائزیشن، ای گورننس کے حوالے سے گفتگو کی گی۔
شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت ڈیجیٹلائزیشن کیلئے اقدامات جاری ہیں، ایتھوپیا پاکستان کے آئی سی ٹی کے میدان میں تجربات سے استفادہ کر سکتا ہے۔ ایتھوپین سفیر نے کہا کہ ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔