مہنگائی میں اضافہ سے عام ملازمین زندہ درگور ہو گئے:صدر ایپکا پنجاب
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) صدر ایپکا پنجاب مبشر احمد اور جنرل سیکرٹری شفیق گجر نے کہا موجودہ مہنگائی اور بجلی و گیس کی قیمت میں اضافہ نے عوام اور عام ملازمین کو زندہ درگور کر دیا۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز متوفی ملازمین کے بچوں کو آئینی حق دیں، لواحقین کو فاقہ کشی سے بچائیں ورنہ حکومت کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی۔ دیگر صوبائی حکومتیں ملازمین کی مراعات میں اضافہ کر رہیں، پنجاب حکومت مرحوم ملازمین کے بچے کی بھرتی کا قانون ختم کر کے لواحقین سے روٹی چھین رہی ہے۔