ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر نعیم تاج نے چارج سنبھال لیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)پر وفیسر ڈاکٹر نعیم تاج نے کیپٹل ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا۔۔۔
ڈاکٹر نعیم تاج نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام سٹاف سے مل کر ایک فیملی کی طرح اپنے ہسپتال کو مزید ترقی دینے کی بھرپور کوشش کریں۔ انہوں نے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل مولا کے و یژن کو آگے بڑھانے اور کیپٹل ہسپتال کو بہترین ہسپتالوں کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے ڈاکٹر ، نرسز اور تمام سٹاف سے وعدہ لیا۔