تارکین وطن کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا:عبدالقیوم
راولپنڈی (نیوز رپورٹر، خبرنگار) ملک سے باہر کام کرنے والے ہمارے پاکستانی بھائیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان سے سچی یا جھوٹی خبریں سن کر ان کے دل ملک میں رہنے والوں سے بھی زیادہ ٹوٹتے ہیں۔۔۔
پاکستان سے متعلق اچھی خبر سن کر ان کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے امریکا اور برطانیہ کے دورے سے واپسی پر پیس عہدیداران وائس ایڈمرل (ر) عبدالعلیم، بریگیڈیر (ر) طارق، کموڈور (ر) ارشد چیف آگنائزر عزیز اعوان اور سیکرٹری خالد محمود قاضی و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔