وادی میں جعلی الیکشن رائے شماری کا بدل نہیں:وزیر اطلاعات کشمیر

وادی میں جعلی الیکشن رائے شماری کا بدل نہیں:وزیر اطلاعات کشمیر

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے کہا مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے انسانی تاریخ کے بدترین مظالم کے سامنے ہمیشہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر اپنے نظریہ اور جذبے کا اظہار کیا۔۔۔

 مقبوضہ وادی کشمیر میں جعلی الیکشن رائے شماری کا نعم البدل نہیں ہو سکتے، حکومت آزادکشمیر عوام کا معیار زندگی بلندکرنے کیلئے کوشاں ہے۔ تمام علاقوں میں بلاتخصیص ترقیاتی فنڈز فراہم کئے گئے، ان اقدامات سے ریاستی عوام کا سسٹم پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر جرنلسٹس فورم راولپنڈی اسلام آباد کے صدر خاور نواز راجہ، نائب صدر ظہیر مغل، قائم مقام سیکرٹری جنرل عابد ہاشمی، سیکرٹری مالیات اعجاز خان، سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں