میلاد کی محفلوں سے اللہ اوررسولؐ کے احکامات سیکھنے کا موقع ملتا:مقررین
مری (نمائندہ دنیا) میلاد کی محفلوں سے ہمیں اللہ اور رسولؐ کے احکامات سیکھنے کا موقع اور ان کی روشنی میں اپنی زندگی گزار کر دنیا اور آخرت کی کامیابیاں کا درس ملتا ہے۔
محفل میلاد منعقد کرنے کا مقصد نبی پاکؐ کی سیرت اور انکے اسباق کو یاد کرنا ہے، ربیع الاول دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خوشیوں کا مہینہ ہے، اس ماہ مقدس میں محسن انسانیتؐ سارے جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے نجی سکول میں محفل حمد و نعت کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔