تمام کنٹریکٹرز کو ٹینڈرز میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے :صدر ایسوسی ایشن
مری (نمائندہ دنیا) مری کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدرشفقت عباسی نے کہا حکومت پنجاب کے ظالمانہ اقدامات سے ضلع مری کے تمام کنٹریکٹرز کو بیروزگار کرکے معاشی قتل کیا گیا ہے۔
ایم این اے اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے بلال یامین ستی نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی مگر ہمیں ریلیف نہیں مل سکا، چھوٹے کنٹریکٹرز کامعاشی قتل کیا جا رہا، ایک بیان میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اوردیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا تمام کنٹریکٹرز کو ٹینڈرز میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔