مری ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلیسز یونٹ بند، مریض خوار
مری (نمائندہ دنیا) تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مری میں گزشتہ سال نگران دور حکومت میں قائم ہونے والا ڈائیلیسز یونٹ ایک ماہ سے بند ہے۔۔۔
جس کی بنا پر گردوں کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں راولپنڈی اسلام آباد ریفر کیا جانے لگا ہے جبکہ بعض مریضوں کیلئے اس بیماری میں مبتلا رہنے کی وجہ سے سفر کرنا انتہائی مشکل ہے، یہاں ڈائیلیسز یونٹ میں 6ڈائیلیسز مشینیں موجود ہیں مگر نہ جا نے کیوں علاج سے انکاری ہیں، اس حوالے سے انتظامیہ نے بتایا کہ بندش کی بڑی وجہ ٹیکنیشن اور متعلقہ سٹاف کا نہ ہونا ہے۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور صو بائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈائیلیسز یونٹ کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔