شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، ایکس سروس مین سوسائٹی
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)دہشت گردانہ حملہ میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 5 جوانوں کی شہادت پر ایکس سروس مین سوسائٹی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، قوم اور ایکس سروس مین سوسائٹی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر و شہدا کونسل پاکستان کے چیئرمین عزیز احمد اعوان نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت، لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان اور لانس نائیک شاہد اللہ کیلئے سوسائٹی کے آفس میں فاتحہ خوانی کے موقع پر کیا۔