اے این ایف کا ایکشن، 10 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
راولپنڈی(ایجنسیاں)اے این ایف نے موٹروے ٹول پلازہ چکری پر آئس سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ مصدقہ اطلاع پر ایک ہینو ٹرک کو روک کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تلاشی لینے پر ٹرک میں نصب 2 بیٹریوں میں مہارت سے چھپائی گئی 10 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔