بچی سے زیادتی کی کوشش پر مقدمہ
راولپنڈی (خبرنگار) بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ صادق آباد پولیس کو عاقب نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ا) بی بی عمر 11 سال اتحاد خٹک جنرل سٹور پر چیز لینے گئی تو محمد قسیم اسے دکان کے اندر لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی، اس دوران چیخنے چلانے پر محمدقسیم نے اسے چھوڑ دیا اور وہ بھاگ کر گھر آگئی۔