پراٹال میں گیس کی فراہمی بند، مکین مشکلات کا شکار
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) اسلام آباد کے نواحی علاقوں پراٹال، جھنگ سیداں، علی پور میں گزشتہ 2 دن سے گیس کی سپلائی کا دورانیہ مزید کم کر دیا گیا۔۔۔
چوبیس گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے، ایک گھنٹہ صبح اور ایک گھنٹہ شام کو گیس کی سپلائی بحال کی جاتی ہے جبکہ پورا دن اور رات بند رکھی جاتی ہے جس سے مکینوں کی مشکلات بڑھ گئیں، مریضوں اور بچوں کیلئے رات کو دودھ وغیرہ گرم کرنا بھی محال ہو گیا، جھنگ پراٹال کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ ختم اور سپلا ئی بحال کی جائے ورنہ لہتراڑ روڈ بندکر کے احتجاج کیا جائے گا۔