16موٹرسائیکل چوری، رقم، موبائل فونز چھین لیے گئے
راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں میں چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہریوں کو 16 موٹرسائیکل، لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔
سول لائن پولیس کو یوسف نے بتایا کہ مریڑ چوک سے جا رہا تھا کہ دو نامعلوم افراد نے پستول کی نوک پر موبائل فونز اور رقم چھین لی۔ ایئر پورٹ پولیس کو حرا بی بی نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار دو لڑکوں نے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا جس میں ہزاروں روپے تھے، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔