بے روزگاری سے تنگ دریا میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کو بچا لیا گیا

بے روزگاری سے تنگ دریا میں چھلانگ  لگانے والے نوجوان کو بچا لیا گیا

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) بے روزگاری سے تنگ 27سالہ نوجوان نے دل برداشتہ ہوکر دریائے کابل میں مردان پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش۔۔

 تاہم مقامی کشتی بان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو بچا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت زاہد ولد خوشدل سکنہ آضاخیل پایان کے نام سے ہوئی جو بے روزگاری کی وجہ سے سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہے، پولیس نے نوجوان کو اس کے چچا کے حوالے کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں