فلسطین میں ہونیوالی نسل کشی کیخلاف آواز بلند کی جائے، رہنما پیپلز پارٹی

فلسطین میں ہونیوالی نسل کشی کیخلاف  آواز بلند کی جائے، رہنما پیپلز پارٹی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) اسرائیلی ظلم و بربریت کے نتیجے میں نہتے شہریوں، معصوم بچوں، عورتوں تک کو نشانہ بنایا جانا عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، فلسطین میں ہونیوالی نسل کشی کیخلاف آواز بلند کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں