دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے، ٹی این ایف جے

دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن  پلان پر عمل درآمد کیا جائے، ٹی این ایف جے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد انہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے۔۔

 کہا کہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت جوانوں کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اسرائیل کا فلسطین سمیت اسلامی ممالک پر پے درپے حملوں کو روکنے کیلئے عالم اسلام کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں