عشق رسول ؐ کا جذبہ انسانیت کو بلندیاں عطا کرتا ہے، حسان حسیب الرحمن

عشق رسول ؐ کا جذبہ انسانیت کو بلندیاں  عطا کرتا ہے، حسان حسیب الرحمن

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) حضور نبی کریم ؐکے میلاد پاک کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی کا انعقاد صغریٰ مسجد بولٹن یوکے کے مقام پر کیا گیا۔۔

 جس کی صدارت عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کی جبکہ پیر محمد ثوبان نقیب الرحمن خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا کہ عشق رسول مقبولؐ  کا جذبہ انسانیت کو بلندیاں عطا کرتا ہے، ہمیں چاہئے کہ اپنے اچھے اخلاق و کردار سے دین اسلام اور پاکستان کے سفیر بنیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں