استحصالی قوتوں کی شکست تک ڈٹے رہیں گے، خالد نواز

استحصالی قوتوں کی شکست تک ڈٹے رہیں گے، خالد نواز

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے سینئر رہنما خالد نواز سدھرائچ نے کہا ہے ۔۔

کہ عوام کا استحصال کرنے والے 77سالہ نظام کو للکارا جاچکا ہے، قائد و اقبال کے خوابوں کو تعبیر میں ڈھالنے کا عزم رکھنے والا ہمارا لیڈر جیل میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کر رہا ہے جبکہ اس کے فکری پیروکار میدان عمل میں حقیقی آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور جب تک استحصالی قوتوں کو شکست نہیں ہو جاتی ہم اسی طرح ڈٹے رہیں گے، ہم پاکستان کے آئین اور قانون میں درج اپنے بنیادی انسانی و شہری حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔اور ہمارا مقابلہ ان لوگوں سے ہے جو پاکستان کے عوام سے ان کے یہ حقوق چھیننا چاہتے ہیں، فارم 47کے سہارے کھڑے حکمرانوں کی عوامی مقبولیت زیرو ہو چکی ہے اور ان کو چاہئے کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھ کر پیچھے ہٹ جائیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں