نیشنل کلائمیٹ چینج اتھارٹی کا اجلاس، روڈ میپ کی تیاری پر اتفاق

نیشنل کلائمیٹ چینج اتھارٹی کا اجلاس، روڈ میپ کی تیاری پر اتفاق

اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل کلائمیٹ چینج اتھارٹی نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبوں اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تعاون اور رابطہ کاری سے ماحولیاتی اقدامات کو ترجیح دینے کیلئے۔۔

 روڈ میپ کی تیاری پر اتفاق کیا ہے، اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔ اتوار کو این سی سی اے میں منعقدہ اجلاس میں مختلف سماجی و اقتصادی شعبوں بالخصوص توانائی، پانی، زراعت اور قومی موسمیاتی اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن سمیت بین الاقوامی کنونشنز کے تحت پاکستان کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے جاری، مستقبل کے منصوبوں اور پروگراموں کی تشکیل اور ہم آہنگی کی کوششوں پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ موجودہ حکومت موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ قبل ازیں وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کی سیکرٹری عائشہ حمیرا موریانی نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والی آفات کے بڑھتے ہوئے اثرات پر روشنی ڈالی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں