راولپنڈی میں ڈینگی پر جلد قابو پالیا جائیگا، طاہرہ اورنگزیب

راولپنڈی میں ڈینگی پر جلد قابو پالیا جائیگا، طاہرہ اورنگزیب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ایم این اے طاہرہ اورنگزیب، ایم پی اے اسما عباسی اور مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید انور مغل نے راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔۔

اور عوام کوڈینگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر فوکل پرسن ایم این اے طاہرہ اورنگزیب نے ٹیمیں بھی تشکیل دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے، بہت جلد راولپنڈی شہر میں ڈینگی پر قابو پالیا جائے گا۔ راولپنڈی شہر کی گلیوں اور گھروں میں سپرے کیا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت ڈینگی کے موذی مرض پر قابو پانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس حوالے سے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں