راولپنڈی میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے موثر انتظامات

راولپنڈی میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے موثر انتظامات

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے موثر انتظامات کیے گئے ہیں، گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے ۔۔

راولپنڈی پولیس کے 4سو سے زائد افسران سکیورٹی پر مامور ہیں، تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن کی ٹیمیں علاقے میں گشت کر رہی ہیں، گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو ہدایت کی کہ الرٹ ڈیوٹی انجام دیں، اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، عبادت کیلئے گرجا گھروں میں آنے والے افراد کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں