اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ تیز، ایڈوائزری جاری
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ تیز ہو گیا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا نے ڈینگی وائرس سے بچائو کیلئے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے ۔۔
جس میں شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بارش کے بعد اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے پھیلائو کاخطرہ بڑھ گیا ہے۔ شہری ڈینگی سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، پانی کو گھروں کے اندر اور باہر زیادہ دیر تک کھڑا نہ ہونے دیں، گھروں کے اندر و باہر سپرے کیا جائے اور شام و صبح کے اوقات میں گھروں سے نہ نکلا جائے، شہری پوری آستین و بازو والے کپڑے پہنیں، ٹائر شاپ والے اور دیگر دکاندار اشیا میں پانی کو زیادہ دیر تک کھڑا نہ رہنے دیں اور صفائی کا خیال کریں۔ گھروں اور گھروں سے باہر صاف پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے، مچھر و کیڑے مار سپرے کیا جائے، کوڑے اور گندگی کے ڈھیروں کو فوری تلف کیا جائے۔