انسداد ڈینگی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں:وزیر صحت پنجاب

انسداد ڈینگی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں:وزیر صحت پنجاب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا گزشتہ برسوں کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی میں ڈینگی کے بڑھتے گراف کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔

 یہ بات انہوں نے ڈی سی دفتر میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا رواں برس پنجاب میں ڈینگی کے سب سے زیادہ مریض راولپنڈی سے رپورٹ ہو رہے جو تشویشناک صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا لاہور میں تاحال 230مریض رپورٹ ہوئے جبکہ راولپنڈی میں تعداد 1934ہو چکی ہے۔ ان وجوہات کا جائزہ لیا جائے جن کی وجہ سے ڈینگی وائرس اس قدر زیادہ پھیل رہا ہے اور کوتاہیوں کی نشاندہی کی جائے۔ اسلام آباد کی انتظامیہ سے تعاون اور مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے۔ 

 

 

 

ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی اور نتیجہ خیز اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ کی ایف آئی آرز، سر بمہر عمارتوں اور جرمانوں میں گزشتہ برسوں کی نسبت خاطر خواہ اضافہ ہوا اس کے باوجود ڈینگی کے گراف میں اضافہ قابل توجہ ہے، 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں