پی ٹی آئی وکیل مصطفین کاظمی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے وکیل مصطفین کاظمی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ مصطفین کاظمی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے، جس پر عدالت نے مصطفین کاظمی کو جوڈیشل کرنے کا حکم سنا دیا۔