مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر
اسلام آباد(دنیا نیوز)مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔
ایڈووکیٹ صائم چودھری نے درخواست میں حکومت، سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا وفاقی حکومت آئین سے متصادم ترامیم نہیں کرسکتی۔ عدلیہ سے متعلق ترامیم عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہے۔