مزید 26 ہزار 622 غیر قانونی افغان باشندے پاکستان سے چلے گئے
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 9 ستمبر سے 7 اکتوبر 2024 تک مزید 26 ہزار 622 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے جن میں 9847 مرد، 7596 خواتین اور 9179 بچے شامل ہیں۔