سیکرٹری خارجہ سے افریقی سفرا کی ملاقات دوستی شجر کاری کے حوالے سے تقریب
اسلام آباد(وقائع نگار،اے پی پی)سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ سے افریقی سفرا نے وزارت خارجہ میں مشترکہ ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان افریقہ دوستی کے موضوع کے تحت شجر کاری کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے وزارت خارجہ میں افریقی براعظم کے 14 سفیروں کا خیر مقدم کیا۔ یہ ملاقات حکومت کی انگیج افریقہ پالیسی کے مطابق وزارت خارجہ کے افریقہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔ پاکستان کے براعظم افریقہ میں 19 سفارتی مشن ہیں جبکہ 14 افریقی مشن اسلام آباد میں قائم ہیں۔