پی ٹی آئی کے گرفتارکارکنوں کو اڈیالہ سے دوسری جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی (خبرنگار) تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اسلام آباد کے مقدمات میں جوڈیشل ہو کر آنے والی سات خواتین کو جہلم جیل جبکہ 130 سے زائد حوالاتیوں کو اٹک جیل منتقل کیا جائے گا۔ دوسری جانب اڈیالہ جیل میں سکیورٹی خدشات کے تناظر میں اقدام اٹھایا گیا۔