بلوچستان،پختونخوا کے دورہ سے گریز کریں چین کی اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے بعد چین نے پاکستان کے سفر کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔
پاکستان میں چینی سفارتخانے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب حملے کے بعد اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سفری منصوبوں پر نظر ثانی کریں اور خاص طورپر بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے سے گریز کریں جہاں چینی کارکنوں اور منصوبوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔