ایس سی او، جائزہ اجلاس، آئی جی نے سینئر افسروں سے بریفنگ لی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈی آئی جی اسلام آباد ڈی آئی جی سکیورٹی جواد طارق سمیت دیگر سینئر پولیس افسر وں نے شرکت کی، آئی جی اسلام آباد نے تمام سینئر افسران سے بریفنگ لی اور نئے فرائض تفویض کئے ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ وفد کی سکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے سیف سٹی اسلام آباد کے جدید نظام کو بروئے کار لایا جائے، ہائی سکیورٹی زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چاک و چوبند اور تازہ دم دستے تعینات کیے جائیں۔ ریڈ زون کے اطراف میں واقع آبادیوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔