حضرت کلوباباسرکار ؒ کے تین روزہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر

حضرت کلوباباسرکار ؒ کے تین روزہ  عرس کی تقریبات اختتام پذیر

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)حضرت کلو بابا سرکار ؒ کا سالانہ عرس مانسر کیمپ اٹک میں 5 تا 7 اکتوبر منعقد ہوا۔ عرس کے پہلے روز چادرپوشی کے بعد محفل نعت کا اہتمام کیا گیا۔

عرس کے دوسرے روز ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈارنے مزارشریف پر چادر چڑھائی۔محفل سماع میں قوا لوںنے صوفیانہ کلام پیش کیا ۔عرس کے تیسرے روز معروف علما ئے دین و سکالرز نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیا ئے کرام کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ، اسحاق ڈار کا مزار شریف پر خادم درگارہ بری امام اور کلو بابا سرکار راجہ سرفراز اکرم نے استقبال کیا۔ اختتام پرملک کی سلامتی وترقی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں