22 ملزم گرفتار، منشیات، اسلحہ برآمد

22 ملزم  گرفتار، منشیات، اسلحہ برآمد

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر خاتون سمیت 22 ملزموں کو گرفتار کرکے 9 کلو 410 گرام چرس، 1220 گرام ہیروئن، 80 لٹر شراب اور پانچ پستول برآمد کرلیے۔

تھانہ صادق آباد پولیس نے شمیم بی بی سے 1 کلو 220 گرام ہیروئن برآمد کی ،ملزمہ نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلا ئی کرنیکا اعتراف کیا ہے ، تھانہ آر اے بازار پولیس نے علی رضا سے 2 کلو 400 گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے نقاش طاہر سے 2 کلو 400 گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عامر علی سے 1 کلو 650 گرام چرس، تھانہ دھمیال پولیس نے بلال سے 1 کلو 320 گرام چرس، تھانہ مندرہ پولیس نے آصف سے 560 گرام چرس، تھانہ جاتلی پولیس نے آزاد سے 560 گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس عزیز الرحمان سے 520 گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے صابر رضا سے 5 لٹر شراب، تھانہ بنی پولیس نے شہریار سے 15 لٹر شراب، آصف سے 10 لٹر شراب، آرون سے 5 لٹر شراب، ظہیر احمد سے 5 لٹر شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے عبدالغنی سے 10لٹر شراب، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے آصف سے 10 لٹر شراب، طارق سے 10 لٹر شراب، تھانہ گوجر خان پولیس نے شکیل سے 10 لٹر شراب برآمد کی ۔ تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے شعیب سے پستول، تھانہ صدر واہ پولیس نے احمد حسن سے پستول ، تھانہ مندرہ پولیس نے صالح محمد سے پستول، جاتلی پولیس نے اظہر حسین سے پستول اور تھانہ صدر بیرونی پولیس نے بھی امجد سے ایک پستول برآمد کیا۔ مقدمات درج کرلیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں