چیئرمین سی ڈی اے کی ایف سی ڈی او کے وفد سے ملاقات
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) کے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔
اجلاس میں ایف سی ڈی او نے سی ڈی اے کے ساتھ سکوپنگ مشن رپورٹ شیئر کی تا کہ تکنیکی مدد اور تعاون فراہم کیا جا سکے ،پراپرٹی ٹیکس کے ذریعے آمدنی میں اضافہ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ماحولیات کے شعبے کے ساتھ سی ڈی اے کے اثاثہ جات کے بہترین انتظام اور شہر کو خوبصورت بنانے سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، چیئرمین سی ڈی اے نے فنانس ونگ کو ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد SAP کا سی ڈی اے میں نفاذ کرے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایف سی ڈی او کے ساتھ ملکر اسلام آباد کو خوبصورت اور جدید شہر بنایا جائے گا۔ دریں اثنا محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے کے پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم اور آئی سی ٹی کے ریکارڈ کی ڈ یجیٹلا ئزیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ بتا یا گیا جلد ہی اسلام آباد میں E-Satmpaper کا اجرا شروع کردیا جائے گا، جس کے بعد E-Registry کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا۔