ایفرو کے 56ویں بورڈ آف ڈائر یکٹرز کا اجلاس ، پراجیکٹ کی 7یوم میں بحالی کی ہدا یت

 ایفرو کے 56ویں بورڈ آف  ڈائر یکٹرز کا اجلاس ، پراجیکٹ  کی 7یوم میں بحالی کی ہدا یت

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) گزشتہ روز ایفرو (EHFPRO) کے 56 ویں بورڈ آف ڈائر یکٹرز کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے کی۔

اجلاس میں ایفرو پراجیکٹ کے ایشوز پر بات کی گئی اور انہیں حل کرنے کے احکامات د یئے گئے اور تجاویز پیش کی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل ظفر اقبال نے کہا کہ پراجیکٹ کی بحالی کے لیے 7دنوں میں لائحہ عمل تیار کر کے اگلی بورڈ میٹنگ میں پیش کیا جائے ۔ اس شاندار پرا جیکٹ میں سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ سرمایہ کاری کا سنہری موقع ہے ۔ ایسے پراجیکٹس میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں